Solar Panels cleaning and broken due to heavy rain

تحریر :عدنان رشید
مجھے اکثر اوقات یہ سوالات بہت بار پوچھے جاتے ہیں کہ عدنان بھائی سولر پینل کو ژالہ باری کے دوران پڑنے والے اولوں سے کیسے بچایا جائے؟
سولر پینل کا فرنٹ گلاس زیادہ گرمی میں ٹوٹ تو نہیں جائے گا؟
سولر پینل کے اوپر پڑنے والی دھول مٹی کی صفائی کرنے کا درست طریقہ کار کیا ہے؟
جواب :
سولر پینل کے اوپر لگا ہوا گلاس اس طرح کا بنا ہوتا ہے کہ وہ موسمی شدت کا مقابلہ کر سکے گرمی سردی بارش اور حتیٰ کہ ژالہ باری سے بھی محفوظ رہ سکے کوئی بھی اچھی کمپنی جو Tier 1 میں آتی ہے وہ اپنے سولر پینل کو بناتے وقت تمام انٹرنیشنل سٹینڈرڈ فالو کرتی ہے جس کے اند فرنٹ گلاس کی کوالٹی اسکا میٹیریل، پینل کے بیک پر جو بوکس لگے ہوتے ہیں انکا واٹر پروف ہونا پینل کے ارد گرد لگے ہوئے فریم کی کوالٹی اور پینل کے ساتھ اسکے جڑے رہنے کی مضبوطی..
اگر آپ ایک اچھی کمپنی کا سولر پینل لیتے ہیں تو آپکو اسکی کوالٹی کے اوپر بھروسہ یونا چاہیے میں نے دیکھا ہے بہت سارے لوگ صرف اپنے وہم کو دور کرنے کیلئے سولر پینل کے اوپر لوہے کی بنی ہوئی جالی لگا لیتے ہیں تاکہ انکے پینل اولوں سے بچ سکیں حالانکہ سولر پینل بننے کے دوران اس طرح کے سارے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں جس سے عام طور پر آنے والی قدرتی آفات سے سولر پینل محفوظ رہتے ہیں لیکن ایک جنرل نالج کی بات ہے کہ اگر کوئی قدرتی آفت آپ کے گھر کی چھت کو نقصان پہنچا سکتی ہے تو وہ آپکے سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے اگر آپ سولر پینلز کے اوپر جالی بھی لگا دیں گے تو وہ لوہے کی جالی بھی بڑے سائز کے برف کے اولوں کے سامنے کپڑے کی جالی جیسی پھٹ جائے گی
جالی کبھی مت لگائیں اس سے سولر پینل کی ایفیشنسی بھی کم ہوتی ہے اور سولر پینل کے سیل بھی وقت کے ساتھ ساتھ اپنی پرفارمنس گراتے جائیں گے کیونکہ جالی کے تھوڑے سے سائے سے بھی سولر سیل کے درمیان مزاحمت پیدا ہوتی رہے گی.. عام طور پر جو برف کے اولے پڑتے ہیں ان سے کسی اچھی کوالٹی کے پینل کو کچھ نہیں ہوتا کسی دن تجربہ کر کے ویڈیو اپ دوستوں کے ساتھ شئیر کروں گا..
سولر پینل کی صفائی کرنا بھی ضروری نہیں ہے اس کے گلاس کو اس طرح بنایا جاتا ہے کہ یہ بارش سے خود بخود صاف ہو جاتا ہے جن علاقوں میں کئی کئی ماہ بارشیں نہیں ہوتی وہ لوگ پانی والا پمپ چلا کر پریشر والے پانی سے سولر پینل کو واش کریں اگر سولر پینلز پر کوئی کچرا یا پرندوں کا فضلہ وغیرہ جم چکا ہو اس صورت میں پینل کے اس حصے کو فائبر کے کپڑے (جس سے کاروں کے شیشے صاف کئے جاتے ہیں) سےاچھی طرح صاف کر کے واش کر لیں جو لوگ باتھ روم والے برش اور فرش پر پھیرا جانے والا عام کپڑا پانی میں بھگو کر پینل کو صاف کرتے ہیں انکے پینل کا گلاس وقت کے ساتھ ساتھ دھندلا ہوتا جاتا ہے اس پر لکیریں پڑنے لگ جاتی ہیں

Broken destroyed solar panel

Leave a Comment

Your email address will not be published.